ہماری آرزو

قرآن وسنت کی خالص ، ٹھوس ، مستند اور اساسی تعلیمات کو جدید طریقہ ہائے تدریس کے ذریعے ، تعلیم یافتہ افراد تک پہنچانا ہماری آرزو ہے ۔

قرآن فہمی اور حدیث فہمی کے لیے ایسی آسان اور عام فہم کتابیں مرتب کرنا ہمارا ہدف ہے ، جن سے جدید تعلیم یافتہ ذہین افراد کم عرصے میں دینِ اسلام کو اس کے اصلی مصادر اور ماخذ تک رسائی کے ذریعے سمجھ سکیں اور دنیا کو سمجھا سکیں ۔
ہمارا مقصد عربی کی ایسی استطاعت پیدا کرنا ہے کہ انسان قرآن وسنت کو اس کی اپنی اصلی زبان میں راست سمجھنے اورمختلف تفاسیر سے استفادہ کرنے کے قابل ہو جائے اوراصولِ تفسیر ، اصولِ حدیث اور اصولِ فقہ کا فہم حاصل کرکے غلطیوں سے محفوظ رہ سکے ۔   امید کی جا سکتی ہے کہ جدید تعلیم یافتہ طبقہ مختلف کورسز کے ذریعے اپنی فکری اور عملی تربیت کر کے دعوت دین کو اپنی زندگی کا نصب العین بنائے گا اور اسلامی تعلیماتِ اخوت سے لسانی ، نسلی ، صوبائی اور دیگر گروہی تعصبات کا خاتمہ کرکے ، باہمی اسلامی رواداری اور یکجہتی کی فضا قائم کرنے کی کوشش کرے گا۔