سورۃ البقرۃ کانظم ِجلی
سورۃ البقرۃ قرآن مجید کی سب سے بڑی سورت ہے ، جس کی دو سوچھیاسی (286) آیات ہیں۔ سورۃ البقرۃ کا نظم چار(4) بڑے حصوں پر مشتمل ہے ۔
1۔ پہلا حصہ تمہیدی ہے، جو ابتدائی اُنتالیس (39) آیات پر مشتمل ہے ۔
2۔ دوسرا حصہ (آیات 40 تا 142)بنی اسرائیل سے متعلق ہے ۔
یہ حصہ بنی اسرائیل پر اللہ تعالیٰ کے احسانات، ان کی عہدشکنی اوراُن کی احسان فراموشی کے واقعات پر مشتمل ہے ، جن کی وجہ سے انہیں { فَضَّلتُکُم عَلَی العَالَمِین } کے منصب سے معزول کردیا گیا۔
3۔ تیسرا حصہ ، امت ِ مسلمہ سے متعلق ہے ۔
یہ حصہ آیت 143سے آیت 283تک آیات پر مشتمل ہے۔اس حصے میں بتایاگیا ہے کہ بنی اسرائیل کو معزول کرے بنی اسمٰعیل کو آخری شریعت عطاکی گئی ہے اورانہیں{امتِ وسط } قراردیاگیا۔ آیۃ الکرسی اس حصے میں آئی ہے۔
4۔ چوتھا حصہ اختتامی ہے ۔
یہ آخری حصہ ، آخری تین آیات 284 ، 285 ا ور 286 آیات پر مشتمل ہے ۔
مکمل کتاب ڈاؤن لوڈ کیجیے آیۃُ الکُرسی