توحید اور شرک

0

یہ کتاب الحمد للّٰہ بہت مقبول ہوئی ۔ اس نئے ایڈیشن میں طلبہ کی ضروریات کو پیشِ نظر رکھتے ہوئے میں نے کہیں کہیں حذف اور زیادہ تر اِضافے سے کام لیا ہے۔
-1 توحید اور شرک کی مختلف قسموں کو مختلف عنوانات کے تحت الگ الگ کر کے بیان کر دیا گیا ہے۔
-2 ہر باب کے آخر میں ، موضوع کا خلاصہ بیان کر دیا گیا ہے ، تاکہ طلبہ میں قرآنی آیات سے استنباط اور پھر اُس کے استحضار کی صلاحیتیں پیدا ہو سکیں۔
-3 ہر باب کے آخر میں ، سوالات دیے گئے ہیں ، تاکہ طلبہ موضوع کو اچھی طرح ہضم کرنے کے بعد دوسروں کو سمجھانے کے قابل ہو سکیں۔
-4 اسکولوں اور مدارس کے ذمے دار اس کتاب کو اپنے نصاب میں شامل کر سکتے ہیں۔اساتذہ سے درخواست ہے کہ ہر سبق کا پہلے خلاصہ پڑھائیں ، پھر اصل سبق ، آخر میں خلاصے کا اِعادہ ۔
-5 پہلے کتابچہ صرف سو (100) چھوٹے صفحات پر مشتمل تھا ۔ اب سائز بھی بڑی کر دی گئی ہے اور صفحات دوگنے سے زیادہ ہوگئے ہیں۔ چنانچہ یہ کتابچہ اب ایک کتاب میں تبدیل ہو چکا ہے۔
اہلِ علم سے درخواست ہے کہ وہ ہمیں اپنی آراء سے مطلع کریں ، اَغلاط کی نشاندہی کریں ،
اِن شاء اللّٰہ فوراً اصلاح کر لی جائے گی۔

توحید اور شرککتاب ڈاؤن لوڈ کریں

Leave A Reply